سٹار بیم کیفے (ایکمے گروپ) 2020
سٹار بیم کیفے (پراجیکٹ آف ایکمے گروپ) کا شاندار افتتاح
ذولقرنین مغل ڈائیریکٹر جرنل ایکمے انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی پروفیشنل جو کہ گزشتہ 20 سالوں سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروفیشن سے منسلک ہیں نہ صرف مقام سطح پر اپنا ادارہ چلا رہے ہیں بلکہ بین القوامی سطح پر بھی اپنے آپ کو منوا چلے ہیں۔
ملتان میں کنسٹرکشن اور ریل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی اپنا ایک مقام رکھتے ہیں ایکمے سمارٹ کمرشل سینٹر کی بلڈنگ بھی نہ صرف انہوں نے خود ڈئیزائین کی ہے بلکہ اس کا تعمیراتی کام بھی انہی کی کمپنی نے مکمل کیا ہے۔
ایکمے سمارٹ کمرشل سینٹر جو کہ ایم ڈی اے روڈ لودھی کالونی بلمقابل نشاط سائنس کالج ملتان ایک آئیڈل لوکیشن پر واقع ہے اس کے گرونڈ فلور پر سٹار بیم کیفے (پراجیکٹ آف ایکمے گروپ) کا شاندار افتتاح مورخہ 22 فروری بروز ہفتہ شام بعد نماز عصر کیا گیا۔
اس شاندار تقریب کا آغاز سٹار بیم کیفے کی ربن کٹنگ کے ساتھ کیا گیا۔ مہمان خصوصی محترمہ غزل غازی، پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان نے ربن کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔
قران خوانی کے بعد حمد اور نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد ذلقرنین مغل صاحب نے مہمانوں کو تشریف لانے اور تقریب کو رونق بخشنے پر مبارکباد دی جس کے بعد معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
معزز مہمانوں کے لیئے موسیقی کا انتظام بھی کیا گیا اور فرمائشی گانے بھی پرفارم کیئے گئے۔ مہمانوں نے بھی اپنے گائیکی کے شوق اور فن کا مظاہر کیا اور تقریب مزید دلچسپ بنایا۔
پروگرام کے آخر میں کیک کٹنگ کی گئی جس میں مہمان اعزاز میاں وقارالاسلام پرنسپل کنسلٹینٹ مارول سسٹیم، فاونڈر وقار پاکستان، ڈائیکٹر آپریشنز نیازی گروپ آف کمپنیز لاہور اور دیگر خاص مہمانوں نے مہمان خصوصی محترمہ غزل غازی کا ساتھ دیا اور گروپ فوٹو گرافی کی گئی۔
کیک کٹنگ کے بعد مہمانوں کے لیئے ڈنر کا خاص اہتمام کیا گیا۔ مہمانوں کے آنے کا سلسلہ دیر تک جاری رہا اور مہمانوں نے اپنی رائے اور مفید مشورے بھی قلم بند کروائے۔
پروگرام میں شریک مہمانوں کو لائف ٹائم ممبر شپ بھی آفر کی گئی اور پروگرام کے اختتام پر سب کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا۔